آجکل لوگ چند پیسوں کی خاطر دوسروں کا نام گندا کر دیتے ہیں: فیروز خان

Published On 14 August,2023 01:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان نے کہا کہ آج کل لوگ چند پیسوں کی خاطر دوسروں کا نام گندا کر دیتے ہیں۔

اداکار نے اپنے نئے آنیوالے ڈرامے کے سیٹ سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں فیروز خان نے اپنے پرستاروں کو اپنے نئے شاہکار کی کہانی سے آگاہ کیا اورایک خاص موضوع پر بات کی۔

ویڈیو میں فیروز خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک فوری ویڈیو صرف آپ لوگوں کو بتانے کے لیے ہے، افسوس کی بات ہے کہ آج کے دور میں لوگ صرف چند پیسوں کی خاطر کس طرح دوسرے لوگوں کے نام کو گندا کردیتے ہیں’۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’ ہم لوگوں کو سکون سے جینے کیوں نہیں دیتے؟’۔