اداکارہ ریشم کو بولڈ 'باربی لک' کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

Published On 12 August,2023 08:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ اور ماڈل ریشم کا بولڈ باربی لک سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آ گیا۔

ٹیلی ویژن اور سینما گھروں میں اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والی اداکارہ ریشم کا ٹرینڈ فالو کرنا مداحوں کو کچھ خاص پسند نہ آیا، بولڈ باربی لک کے باعث مداحوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

 تقریباً 2 دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ریشم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہیں پاکستانی معروف برانڈ کے گلابی رنگ کے بولڈ لباس زیب تن کیے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو ان کی عمر کی مناسبت سے بولڈ لباس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مداحوں کا اداکارہ کے لباس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل تک لنگر بنا رہی تھیں اور آج یہ حال ہے۔