فردین خان اور نتاشا مادھوانی کے درمیان طلاق کی خبریں جھوٹی نکلیں

Published On 12 August,2023 10:40 am

ممبئی: (دنیا نیوز) بالی وڈ کی معروف جوڑی فردین خان اور نتاشا مادھوانی کے ایک ساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات نے اس جوڑے کے درمیان علحیدگی کی افواہوں نے دم توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چند دن قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ معروف اداکار فردین خان نے شادی کے تقریباً 18 سال بعد اپنی اہلیہ نتاشا مادھوانی سے علحیدگی اختیار کرلی ہے۔

تاہم ان تمام قیاس آرائیوں کے باوجود اس جوڑے کی جانب سے تاحال کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اس جوڑے کو ممبئی میں اپنے بچوں کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارتے دیکھا گیا جس نے منظر عام پر آنے کے بعد طلاق کی تمام افواہوں کا دم توڑ دیا۔

ویڈیو میں فوٹوگرافر کو یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ’فردین سر آپ دونوں ایک ساتھ میں؟ جس کے جواب میں اداکار کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں آتا لیکن فردین خان بس اتنا کہتے ہوئے گزر جاتے ہیں کہ آپ لوگ کہاں سے پہنچ جاتے ہیں۔

ویڈیو کےسامنے آنے کے بعد پرستاروں کی جانب سے اس جوڑے کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ یہ جوڑا گزشتہ ایک سال سے علیحدہ رہ رہا ہے۔

فردین اور انکی اہلیہ کے درمیان مسائل پیدا ہونے لگے ہیں، جب وہ حالات کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے تو انہوں نے بہتری کے لیے الگ الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔