کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان مزمل چیپل نے کہا ہے کہ پاکستان میں نجی شعبے کی جانب سے درآمد کردہ گندم کا کوئی جہاز نہیں آیا، گندم کا آخری جہاز ٹی سی پی کا 22 اپریل کو گوادر پورٹ پر آیا تھا۔
مزمل چیپل نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ٹی سی پی نے ملکی ضرورت کے لئے 26 لاکھ ٹن گندم درآمد کی ہے، نجی شعبے کی جانب سے گندم کی درآمد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ابھی تک وزارت تجارت نے نجی شعبے کو گندم کی درآمد کی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ درآمدی گندم پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نظام کی اطلاعات ہیں، گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔
مزمل چیپل نے کہا کہ سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان حکومت بھی شعبے کو ڈیوٹی فری گندم کی درآمد کی اجازت دے۔