کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے عوام کو سستا آٹا فراہم کر دیا گیا، حکومت کی جانب سے کوئٹہ شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے آٹے کی پہلی کھیپ پہنچ گئی۔
یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں کوئٹہ میں آٹے کا بحران کافی حد تک کم ہو جائے گا، یوٹیلٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 1296 روپے میں دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے کوئٹہ شہر سمیت بلوچستان بھر میں گندم اور آٹے کا شدید بحران چل رہا تھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کوششوں اور پنجاب حکومت کی جانب سے اخلاقی امداد کے بعد اب بلوچستان میں آٹا کی بحرانی کیفیت ختم ہونے میں مدد ملے گی۔