گھر سے آٹا لینے جانیوالی معمر خاتون موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق

Published On 10 January,2023 07:26 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) گھر سے آٹا لینے کے لیے جانے والی معمر خاتون موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔

نسرین بی بی سڑک کی دوسری جانب کھڑے ٹرک سے آٹا خریدنے کے لئے جارہی تھی کے تیز رفتار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے میں معمر خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

ورثاء نے بتایا کہ نسرین بی بی گزشتہ روز بھی آٹا لینے گئی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے آٹا نہیں ملا، خاتون کی نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا حصول زندگیاں نگل رہا ہے حکومت اقدامات نہیں کررہی ، حکومت کو آٹے بحران کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔