روس سے گندم لے کر دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

Published On 09 January,2023 06:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گندم کی درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، روس سے گندم لے کر دو جہاز پاکستان پہنچ گئے۔

وزارت فوڈ سکیورٹی حکام کے مطابق روس سے حکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی، ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی۔

حکام کے مطابق مختلف ممالک سے بھی درآمدی گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ چکے ہیں، جن میں ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ پہنچ چکی ہے، حکومتی سطح پر روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔