اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کے ارزاں نرخوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور وزرا سے رپورٹ طلب کرلی ہے، جب کہ وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے فوڈ سیکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکمے احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔