اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش مہنگی ہونے کے جائزے کیلئے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔
اجلاس میں وزارت خزانہ، توانائی،پٹرولیم، منصوبہ بندی کے حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں پٹرولیم قمیتوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور بجلی کی قیمتوں سمیت معیشت پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔