اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کوئی کمی نہیں ہو گی، انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیراعظم نے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلیٰ تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے، اس عمل کو ریورس کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے، اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے،اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔