پاکستان کو چینی سرمایہ کاروں سے مختلف شعبوں میں ماہرانہ خدمات درکار ہیں: وزیراعظم

Published On 30 May,2022 03:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو چینی سرمایہ کاروں سے مختلف شعبوں میں ماہرانہ خدمات اور سرمایہ کاری میں تعاون درکار ہے۔

اسلام آباد میں ممتاز چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گا، زراعت، توانائی اور صنعتی شعبوں میں چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری ، شہد سے میٹھی اور سٹیل سے مضبوط ہے۔

شہباز شریف نے پاک چین اکنامک کوریڈور جیسا گیم چینجر منصوبہ شروع کرنے پر صدر ژی جن پنگ سمیت چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
 

Advertisement