کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں گندم وآٹے کا بحران دن بدن شدت اختیار کرنے لگا، 10 دن کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے تباہی کے بعد آتے کی قلت نے نیا بحران جنم دے دیا، کوئٹہ میں گندم اور آٹا ناپید ہونے سے قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں، شہر میں چکی آٹا کا 20 کلو کا تھیلا 2100 سے بڑھ کر 2600 روپے کا ہو گیا، فائن آٹا 20 کلو کا تھیلا 2300 سے بڑھ کر 2700 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان میں گندم بحران پر قابو پانے میں معاونت کرے، زمرک خان
کوئٹہ میں 50 کلو فائن آٹے کی بوری کی قیمت 5500 سے بڑھ کر 6600 روپے ہو گئی، 100 کلو فائن آٹے کی بوری 11000 سے بڑھ کر 13200 روپے کی ہو گئی، گندم 50 کلو کی بوری اوپن مارکیٹ میں 5500 سے بڑھ کر 6000 روپے ہو گئی۔