ضلع نوشکی میں 2 نئی تحصیلوں اور ایک سب تحصیل کے قیام کی منظوری

Published On 27 December,2022 10:29 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے نوشکی ضلع میں 2 نئی تحصیلوں اور ایک سب تحصیل کے قیام، بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کیلئے اضافی گرانٹ انڈ ایڈ کے اجرا، زیارت کے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کے لیے معاوضہ کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کابینہ نے بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ رولز 2022 کی منظوری دے دی، صوبائی کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے تجویز کردہ یونین کونسلوں کے ناموں کی منظوری کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کو بھی این ایف سی ایوارڈ سے سکیورٹی شیئر دیا جائے، عبدالقدوس بزنجو

کابینہ نے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کےلئے اضافی گرانٹ ان ایڈ کے اجرا، ضلع نوشکی میں دو نئی تحصیلوں اور ایک سب تحصیل کے قیام سمیت زیارت کے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کے لئے معاوضے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ نے پی ایف ایم ایکٹ کے تحت گرانٹ ان ایڈ رولز 2022 بھی جائزہ کےلئے کابینہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
 

Advertisement