کوئٹہ سے کراچی جانیوالے ٹرالر سے کروڑوں مالیت کی چرس برآمد

Published On 22 December,2022 11:29 pm

لسبیلہ: (دنیا نیوز) گڈانی کسٹمز حکام نے خفیہ ذرائع کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر سے کروڑوں مالیت کی چرس برآمد کرلی۔

کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرالر سے کھر کھیڑہ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 37 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی ۔

گڈانی کسٹم حکام نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

کسٹم حکام کے ہاتھوں برآمد کی گئی۔ چرس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ پچاسی لاکھ بتائی جاتی ہے۔
 

Advertisement