لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اب کرکٹ کو پشاور اور بلوچستان لے کر جائیں گے، پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں بھی کرائے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آج میٹنگ میں کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی، ایجنڈا کافی بڑا تھا لیکن آج مکمل نہیں ہوسکا، مسائل کافی زیادہ ہیں جن کو جلد حل کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے 2014 کے کلبز کو بحال کردیا
BIG news for cricket fans in Quetta!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 23, 2022
Details here ➡️ https://t.co/CBwlFhc331#HBLPSL8 pic.twitter.com/So0dKKi6fj
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ کرکٹ کو پشاور اور بلوچستان لے کر جائیں گے، پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں بھی کرائے جائیں گے، اس سلسلہ میں بگٹی سٹیڈیم کو بہتر بنانے کیلئے اپنی ٹیم بھی بھیجیں گے۔