لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے 2019 کی کلبز اسکروٹنی مسترد کرکے 2014 کے کلبز کو بحال کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق سربراہ رمیز راجہ کی ہدایات پر ہونے والی کلبز اسکروٹنی کے بارے میں پہلے سے موجود متعدد شکایات پر پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے کی گئی کلبز اسکروٹنی کو ختم کردیا ہے۔ اس حوالے سے کلبز ممبران کو مرحلہ وار آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب 2014 کے کلبز سسٹم کی بحالی پر منتظمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نجم سیٹھی کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔