لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بیان جاری کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں تبدیلی کے عمل کو خوش آمدید کہنے والوں کا شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کے لیے گڈ لک کہیں، ہمیں آنے والے دنوں میں بہت سا کام کرنا ہے اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔
Thank you all cricket enthusiasts for welcoming change in PCB affairs. Please wish our team good luck going forward. There is a lot of work to be done and some undone!
— Najam Sethi (@najamsethi) December 22, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات چلانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔