اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم آفس نے کمیٹی کی تشکیل سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھ دیا، 14 رکنی کمیٹی 120 روز تک پی سی بی کے معاملات دیکھے گی۔
کمیٹی نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرے گی، 2014 کے آئین کی بحالی سے متعلق درپیش مسائل بھی کمیٹی کے سپرد کر دئیے گئے، کمیٹی میں شفقت رانا، شاہد آفریدی، شکیل شیخ، نعمان بٹ بھی شامل ہوں گے۔
کابینہ کی منظوری سے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، کمیٹی میں گل زادہ، ہارون رشید، ثنا میر، گل محمد کاکڑ بھی شامل، ایزد سید، ایاز بٹ، مصطفی رمدے، چودھری عارف سعید بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی آئین 2014 کی بحالی اور 2019 کی منسوخی کی سمری بھی منظور کرلی گئی، وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔