نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

Published On 21 December,2022 12:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں ردو بدل متوقع ہے اور سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ باؤلرز کی فٹنس رپورٹس کے جائزے کے بعد سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی 23 دسمبر کو کراچی میں اکٹھے ہوں گے، نیوزی لینڈ ٹیسٹ سکواڈ کل صبح کراچی پہنچےگا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔