قومی کپتان بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا

Published On 20 December,2022 12:03 am

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک سال میں 24 ففٹی سکور بنا کر رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

کراچی میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم نے 123 گیندوں پر78 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں بھی 104 گیندوں پر54 بنا کر رکی پوٹنگ کا ایک خاص ریکارڈ برابر کر دیا۔ اس سے پہلے ایک سال میں بطور کپتان سب سے زیادہ 24 مرتبہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز بنانے کا اہم ریکارڈ رکی پوٹنگ کے پاس تھا جو انہوں نے 2005 میں انجام دیا تھا۔

رواں سال بابراعظم نے بطور کپتان 24 مرتبہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلی ہیں اگر آنے والی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دو میچوں میں وہ ایک اور 50 یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ پوٹنگ سے یہ ریکارڈ چھین لیں گے۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ ایک سال میں سب سے زیادہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ مصباح الحق کے نام ہے جنہوں نے سال 2013 میں 22 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس کے بعد تیسرا نمبر بھارتی بلے باز ورات کوہلی کا ہے جنہوں نے سال 2017 میں 21 مرتبہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلی تھی۔