کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی بن گئے۔
کپتان بابر اعظم نے کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری کی جو کہ ان کی اس سال میں 23ویں انٹرنیشنل ففٹی ہے، بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سے زائد رنز جوڑنے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔
اس سے پہلے یہ اعزاز سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق کے پاس تھا، مصباح الحق نے 2013ء میں 22 انٹرنیشنل ففٹیاں اسکور کی تھیں، بابر اعظم کی 23 ففٹیاں مکمل ہو چکی ہیں جن میں 7 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
.@babarazam258 is undefeated on 71 at the tea break #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/4eEc5TcLmY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2022
علاوہ ازیں سری لنکا کے سابق کمار سنگاکارا نے 2014ء میں 25 جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے 2005ء میں 24 ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔