انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، رضوان اور اظہرعلی بدترین ناکامی کا شکار

Published On 20 December,2022 12:11 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سینئر بیٹر اظہر علی بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں رضوان نے 3 میچز میں 141 رنز اسکورکیے، ان کی اوسط 23.50 رہی، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اظہر علی نے 28 کی واجبی اوسط سے 112 رنز بنائے۔

شان مسعود واحد میچ میں 54 رنز بنا پائے، کپتان بابراعظم نے 6 اننگز میں 58 کی اوسط سے 348 رنز سکور کیے، ان کی بہترین کاوش 136 رنز رہی، سعود شکیل 346 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے، ان کی اوسط 57.66 رہی۔

امام الحق نے 2 میچز میں 229 رنز اپنے نام جوڑے، ان کی اوسط 57.25 رہی، سلمان علی آغا نے 184 رنز 36.80 کی ایوریج سے سکور کیے۔

عبداللہ شفیق نے 213 رنز 35.50 کی اوسط سے بنائے، محمد نواز نے 46 رنز بنائے، نعمان علی 35، ابرار احمد 29، نسیم شاہ 21، محمد وسیم 10، فہیم اشرف 37، حارث رئوف 12، زاہد محمود 18 اور محمد علی کوئی رن نہیں بنا سکے۔
 

Advertisement