لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گزشتہ رات وزیراعظم آفس بھجوا دی جبکہ پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لئے دو نئے نام تجویز کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام تجویز کئے گئے ہیں، سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔