اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم ہاؤس سے نجم سیٹھی کو چیئرمین نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں پی سی بی کے 2014 کے آئین کو بھی بحال قرار دیا گیا۔
وزیراعظم نے پی سی بی بورڈ ممبران کا بھی تقرر کردیا سابق کپتان شاہدآفریدی، ہارون رشید، شفقت رانا اور ثناء میر بھی بورڈ ممبران میں شامل ہوگئے۔
واضح رہے کہ نجم سیٹھی سابق کپتان رمیز راجہ کی جگہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔