پاک، کیویز سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

Published On 22 December,2022 06:49 am

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایلکس وارف اور علیم ڈار آن فیلڈ جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، آصف یعقوب فورتھ امپائر اور محمد جاوید ملک میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ون ڈے میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ ، احسن رضا تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ، آصف یعقوب تھرڈ ، فیصل آفریدی فورتھ امپائرہونگے جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

تیسرے اور آخری ون ڈے میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر، ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔