لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں نام نہ آنے کے بعد ٹوئٹر پر قرآنی آیت شیئر کی۔
ٹوئٹر پر میر حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی قرآنی آیت کا ترجمہ ہے کہ ’اور یہ حقیقت ہے کہ جو صبر سے کام لے اور درگزر کر جائے تو یہ بڑی ہمت کی بات ہے‘۔
— Mir Hamza (@mirhamza_k) December 21, 2022
کرکٹر کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئٹ پر کسی قسم کا کیپشن نہیں لکھا گیا۔
میر حمزہ کی ٹوئٹ کے بعد صارفین سمیت معروف شخصیات کی جانب سے انہیں حوصلہ دیا جا رہا ہے اور صبر کی تلقین کی جا رہی ہے۔
صحافی فرید خان نے ٹوئٹ پر جواب میں لکھا حوصلہ رکھیں، آپ کا وقت آئے گا، انشاء اللہ ۔
Stay strong, brother. Your time will come In Shaa Allah
— Farid Khan (@_FaridKhan) December 21, 2022
سپورٹس اینکر سویرا پاشا نے ٹوئٹ میں لکھا مضبوط رہیں حمزہ، انشاءاللہ آپ کا وقت آئے گا ۔
Stay strong Hamza.. InshAllah time aye ga!
— Sawera Pasha (@sawerapasha) December 21, 2022
حمزہ میر نامی صارف نے کہا شاباش میرے چیتے، چاہے جتنی مرضی ناانصافی ہو، محنت کرو، انشاء اللہ پھل ملے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، قومی اسکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے جب کہ کامران غلام کو بھی اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔