لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف تین میچوں میں بدترین شکست کے بعد کپتان بابراعظم کی حمایت میں قومی ٹیم کے دو اہم پلیئرز نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا۔
کراچی ٹیسٹ جیت کر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد تجزیہ کاروں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات زیر گردش تھی کہ بابراعظم کی جگہ کسی اور کو کپتان نامزد کیا جائے۔
دوسری جانب کپتان بابراعظم کی سپورٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹوئٹ کیا، شاہین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’بابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہےگا، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اور سوچنا بھی منع ہے‘‘۔
Babar Azam hamari or Pakistan ki Shan, jaan or pehchan hai. Wo Hamara kaptaan hai or rahe ga. Kuch or #sochnabhimanah hai.
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) December 20, 2022
Please support this team. Yahi team hame jitaye gi bhi. Kahani abhi Khatam nahi howi. #Respect pic.twitter.com/WyjW98pJuA
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’’اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم ہمیں جتائے گی، کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی‘‘۔
اسی طرح حارث رؤف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’بابراعظم ہمارے کپتان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے‘‘۔
Ap hamaray leader ho or raho ga hamesha inshallah #sochnabemanahai #Respect pic.twitter.com/Qfe4hY9bp4
— Haris Rauf (@HarisRauf14) December 20, 2022
دوسری جانب ٹوئٹر پر کئی شائقین کرکٹ نے سوال اٹھایا کہ بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنا ہے یا نہیں اسکا فیصلہ ٹیم منجمنٹ، چیئرمین پی سی بی کریں گے یا کھلاڑی؟
انکل @iramizrajaیہ کیسےپلئیر ہیں جو سرعام سوشل میڈیا پہ گروپنگ و کمپین کر رہےہیں کیا اب کھلاڑی فیصلہ کرینگےکہ کپتان کون ہوگا اور کون نہیں..؟ کیونکہ پلئیرز پہ کوئی ضابطہ لاگو نہیں ہوتا یہی پلئیر اگر آپکےخلاف کوئی بات کر دیں تو آپ لیگل نوٹس بھیجنا شروع کر دیتےہیں
— Husnain Subhani (@_husnainsubhani) December 20, 2022
#sochnabemanahai pic.twitter.com/rbz0U1wnmc