ابوظہبی : (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوگئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پانے کے بعد875 پوائنٹس کے ساتھ اپنے کیریئر کی بیسٹ دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین 936 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ سٹیو سمتھ 870 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور ٹریوس ہیڈ نے 826 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔
انگلش بیٹر جوئے روٹ 826 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔