لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا گیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019 کے آئین کو منسوخ کرنے اور سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجا اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا۔