کراچی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ معین خان نے کہا کہ نجم سیٹھی ایک تجربہ کار انسان ، پہلے بھی چئیرمین پی سی بی رہ چکے ہیں ، امید ہے ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر بہتر انداز میں بورڈ کو چلائیں گے۔
کراچی ائیر پورٹ پر معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ چئیرمین پی سی بی کی تبدیلی بہتری کے لئے ہو، کرکٹ بورڈ میں کسی کو اہمیت نہیں دی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے پاکستان کو پی ایس ایل کی شکل میں ایک برانڈ دیا ہے عمران خان کی ڈیپارٹمنٹ بند کرنے کی پالیسی کی مجھے ہر کوئی اختلاف کر رہا تھا، ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کو بند کرنا عمران خان کا ون مین ایجنڈا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشکو ر ہیں جنھوں نے ڈیپارٹمنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا میری درخواست ہے کہ جن کی نوکریاں چلی گئیں ہے انھیں ملازمت پر بحال کیا جائے۔
بابر اعظم کی کپتانی کے سوال پر معین خان نے الگ الگ ٹیمیں بنانے کی تجویز دے دی ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی کہا تھا بابر پر ورک لوڈ زیادہ ہے ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کی الگ الگ ٹیمیں بنانی چاہیں۔