لاہور: (ویب ڈیسک) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی تھی۔
بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔
پی سی بی کے انتظامات دوبارہ سنبھالنے پر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر نجم سیٹھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "صحیح کام کے لیے صحیح آدمی"۔
right man for the right job congratulations to @najamsethi sir .
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) December 22, 2022
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کا 2019 کا آئین ختم کرتے ہوئے 2014 کا آئین بحال کر دیا ہے۔
پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال ہونے کے بعد سی ای او کا عہدہ اور 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کا نظام ختم ہوگیا جبکہ ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کردی گئی۔
یاد رہے کہ نجم سیٹھی کو اس سے قبل میاں نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگایا گیا تھا لیکن پھر انہوں نے عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔