ثناء میر نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے سے معذرت کرلی

Published On 23 December,2022 06:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم ثنا میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے سے معذرت کرلی ہے۔

ثنا میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اپنی آواز ایف آئی سی اے اور کمنٹری کے ذریعے اٹھاتی رہوں گی، لیکن پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ نہیں بن رہی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے کی مبارکباد دی۔
 

پی سی بی معاملات چلانے کیلئے کمیٹی تشکیل، نجم سیٹھی سربراہ، شاہد آفریدی ممبر