لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران کی اہلیہ سے علیحدگی و طلاق کی خبریں دم توڑ گئیں۔
گزشتہ روز اداکارہ سید جبران نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں تصویری جھلکیوں میں اپنی فیملی کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے کی دیر تھی کہ مداحوں نے انہیں اہلیہ کیساتھ دیکھ کر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جوڑی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار سید جبران سے متعلق گزشتہ سال طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں اور انکی اہلیہ عفیفہ سے علیحدگی کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں تاہم ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ان تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔