پشاور: (ویب ڈیسک) معروف افغان گلوکار حسیبہ نور نے پاکستان میں اپنی موت کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کسی نے ان کے کار حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے جھوٹی خبریں پھیلائیں۔
ایک ویڈیو بیان میں گلوکارہ کا کہنا ہے کہ خبریں چلانے والوں کو مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہئے تھا یا میری فیملی سے معلومت حاصل کرنی چاہئے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ موت کی جعلی اور جھوٹی خبروں نے جہاں انہیں ذہنی اذیت پہنچائی وہیں ان کے افغانستان میں موجود فیملی کے افراد بھی پریشانی کا شکار ہوئے۔
سنگر حسیبہ نور کہتی ہیں میں زندہ ہوں؟
— Syed Azmat Ali Shah (@syedazmatjmc) July 17, 2023
افغان بھائیوں اور بہنوں سے التماس ہے کہ اگر اپکو کو کوئی کہے کہ فلاں بندہ اپکا کان کاٹ کر لے گیا تو برائے مہربانی اس کے پیچھے بھاگنے سے اچھا ہے ایک دفعہ کان پر ہاتھ رکھ چیک کر لیا کریں کہ واقعی،،،#HaseebaNoori #حسیبہ_نوری #Afghanistan pic.twitter.com/QyxtSX9xX5
حسیبہ نور نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے پرہیز کریں۔
گلوکارہ نے بتایا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ خیال کرتی ہوں، کار حادثے میں میرا موبائل گم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ لوگوں کو اپنے حوالے سے وقت پر اپڈیٹ نہ کر سکیں۔