کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار مانی نے سیاست چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
اداکار مانی کا کہنا ہے کہ سیاست نہیں چھوڑی، میرے بیان کو غلط لیا گیا کل بھی مصطفی کمال کے ساتھ تھا اور آج بھی کھڑا ہوں۔
مانی کا کہنا ہے کہ میں کراچی سے محبت کرتا ہوں جو سب سے زیادہ کماتا ہے، یہ میرا شہر ہے یہ سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، میں اپنے شہر کے ساتھ ہوں جب میں دیکھتا ہوں کہ میرا شہر اچھی حالت میں نہیں ہے اس لیے آواز اٹھاتا ہوں اور آواز اٹھانے کیلئے کوئی رہنما چاہیے ہوتا ہے۔
ان کا کہنا کہ میرے بیان کو غلط سمجھا گیا سیاست چھوڑنے پر مبنی ویڈیو دراصل ہمارا مزاحیہ شو اظفر مانی شو کا منظر تھا جو ہم نے 12 سال بعد پھر سے شروع کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار مانی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو اپنے گھر پر ہی تھا، میں نے کچھ بھی نہیں کیا مگر اس کے باوجود میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہا ہوں۔