پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔
I want to make it clear that I have no intention of affiliating with any other political party nor have I had any meetings with Jahangir Khan Tareen. The ongoing news circulating in the media about me is unfounded and completely false.
— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) June 10, 2023
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے میرے بارے میں سوشل میڈیا پر جو خبریں پھیل رہی ہیں وہ مکمل جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز خٹک نے کہا تھا کہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں، جہانگیر ترین کی پارٹی میں سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے نہ ایسی کوئی آفر قبول کی۔