لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرتی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ روز ایک کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد عالم مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر امریکا کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کا سوچ رہے ہیں۔
— CricTracker (@Cricketracker) August 8, 2023
تاہم ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایسی خبروں پر فواد عالم کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام خبروں کی تردید کر دی۔
فواد عالم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، میری ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔