لاہور: (دنیا نیوز) سابق قومی فاسٹ باؤلر وقار یونس نے پی سی بی کی جانب سے کسی بھی طرح کی ذمہ داری ملنے کی تردید کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں کوئی ذمہ داری سنبھالنے کی پیشکش کی ہے اور نہ میں دستیاب ہوں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے کوئی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے پیشکش نہیں ہوئی، اگر کی بھی گئی تو میں اس پوزیشن میں نہیں کہ جوائن کرسکوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں ابھی جو کچھ بھی کررہا ہوں اس پر خوش ہوں، میرے بچے اس عمر میں ہیں کہ مجھے فیملی کو وقت دینے کی ضرورت ہے، تھوڑی بہت کاروباری مصروفیات کے ساتھ کمنٹری کرنا ہی درست ہے، مستقبل کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا، البتہ ابھی کمنٹری میں مصروف رہوں گا۔