لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ندا یاسر نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر یاسر نواز نے ملکر فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تصاویر کو سوشل میڈیا میں نہیں آنے دیں گے۔
ندا کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے یوٹیوبر اور یوٹیوب چینلز ان کے بچوں کی تصاویر کو شیئر کرتے ہیں اور ساتھ طرح طرح کی سچ جھوٹ پر مبنی باتیں کی جاتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹے چھوٹے چینلز کو نہ پکڑ سکتی ہیں ہاں لیکن ان کے دل سے یہ آہ ضرور نکلتی ہے کہ جب کوئی ان کے بچوں کے بارے میں کوئی غلط بات شیئر کرتا ہے۔
ندا یاسر نے کہا کہ بچوں کو میڈیا پر آنے پر کوئی پابندی نہیں، اگر بچے شوبز میں آنے کی خواہش کریں گے تو وہ اپنی پڑھائی مکمل کر کے اس انڈسٹری کا حصہ بن سکتے ہیں۔