اداکارہ انمول بلوچ فلم کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار

Published On 08 August,2023 03:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی پہچانی اور خوبرو اداکارہ انمول بلوچ نے ڈراموں کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کر لی۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم انڈسٹری جوائن کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ انمول بلوچ نے کہا کہ پہلے اس سلسلے میں کچھ تذبذب کا شکار تھی لیکن اب ذہنی طور پر فلم کیلئے تیار ہوں، اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

فلم میں آئٹم نمبر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ میں کبھی بھی نہیں کروں گی کیونکہ ہمارے ملک میں اسے پسند نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈراموں یا تو خواتین بہت رو رہی ہیں، یا پھر بہت ہی بری ہیں، اس وقت جتنے بھی سکرپٹ آرہے ہیں ان میں ایک ہی طرح کی کہانیاں ہیں، مصنفین کو چاہیے کہ وہ سکرپٹ کو ذرا تبدیل کریں۔