کنگنا رناوت کی نئی فلم ' چندرمکھی 2' کا پوسٹر جاری

Published On 06 August,2023 08:41 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’چندرمکھی2‘ میں اداکارہ کے کردار کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

انسٹاگرام پر آفیشل طور پر جاری کیے گئے پوسٹر میں اداکارہ نے بھاری زیورات اور عمدہ ساڑھی پہنی ہوئی ہے اور وہ کیمرے کی طرف دلفریب انداز میں دیکھ رہی ہیں۔

’چندرمکھی2‘ کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداح کنگنا رناوت کے پرکشش کردار کو بہت پسند کررہے ہیں۔

فلم کو مشہور فلمساز پی واسو بنارہے ہیں اور یہ 2005 کی ہارر کامیڈی بلاک بسٹر ’چندرمکھی‘ کا سیکوئیل ہے، ہارر کامیڈی ’چندرمکھی2‘ 19 ستمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔