ایمان علی نے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

Published On 04 August,2023 11:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ایمان علی نے بتایا کہ ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ ابتداء میں ایک ڈراما تھا جسے بعد میں ایک فلم کی شکل دے دی گئی۔

اداکارہ نے کہا کہ خاتون کے مرکزی کردار کے حوالے سے جب فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر نے میری تجاویز کو نہ مانا تو میں نے شوٹنگ کے آغاز سے 3 دن قبل فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور مہوش حیات کو وہ کردار مل گیا۔

ایمان علی کا کہنا تھا کہ فلم میں مجھے اپنا کردار درست محسوس نہیں ہوا، رائٹر کو علم نہیں تھا کہ کراچی کی لندن میں رہنے والی لڑکی کس طرح لوگوں سے پیش آتی ہے، سکرپٹ سے یوں لگتا تھا کہ وہ لڑکی پنجاب سے تعلق رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر خلیل الرحمان قمر کو نہیں پتا تھا کہ لندن میں رہنے والے لوگ کس طرح بات چیت کرتے ہیں تو انہیں یہ سکرپٹ نہیں لکھنا چاہیے تھا۔