کار حادثے کا شکار ’مس وینزویلا‘ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں

Published On 04 August,2023 12:26 pm

وینزویلا: (دنیا نیوز) لاطینی امریکی ملک وینزویلا کی ماڈل اور ’مس وینزویلا‘ کا ٹائٹل جیتنے والی آریانا ویرا انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریانہ کچھ ہفتے قبل ایک خطرناک کارحادثے کا شکار ہوئی تھیں تاہم ماڈل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

ماڈل کی والدہ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ آریانہ 19 جولائی کو کام سے گھر لوٹ رہی تھیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلنڈو میں جھیل نونا کے قریب ڈرائیونگ کے دوران انہیں نیند آگئی جس کے باعث ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مس وینزیلا کی صحت بہتر ہورہی تھی تاہم انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ انتقال کر گئیں۔

یاد رہے کہ آریانہ اکتوبر میں ڈومینیکن ریپبلک میں ہونے والے مس لاطینی امریکہ کے ورلڈ 2023 مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی تھیں۔