اکشے کمار کی نئی فلم ' او مائی گاڈ 2' کا ٹریلر جاری

Published On 03 August,2023 05:35 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر سٹار اکشے کمار کی کامیاب فلم اومائی گاڈ کا دوسرا سیکوئل نمائش کے لیے تیار، فلم کےٹریلر کو جاری کر دیا گیا۔

2012 میں بالی وڈ کی کامیڈی ، طنز ومزاح سے بھرپور فلم او مائی گاڈ کو ریلیز کیا گیا،اس فلم اکشے کمار میتھن چکرابرٹی ، پریش راول اور اوم پوری نے مرکزی کردار ادا کیا۔

اب اسی فلم کے دوسرے سیکوئل کو 11 اگست کو ریلیز کیا جارہا ہے،اس فلم میں بھی گذشتہ فلم کی ہی ہندو مذہب کے حوالے سے مزاحیہ انداز میں تنقید کی گئی۔

یہ فلم ایک آدمی کی اپنے بیٹے کی تعلیم کے حق کے لیے لڑنے کی کہانی ہے۔ اس آدمی کا کردارپنکج ترپاتی نے ادا کیا ہے، فلم 11 اگست سے سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔