لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فیروز خان کی فیمینزم کی حمایت پر پوسٹ کو مداحوں نے اداکار کی’منافقت‘ قرار دیا ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک کیپ پہنی ہوئی ہے جس پر ’Feminist AF‘ لکھا ہوا ہے۔
بہت سے مداحوں نے جہاں اداکار کی تعریف کی وہیں اکثریت کو فیروز خان کا موقف ایک ’ڈراما‘ نظر آیا کیوں کہ ماضی میں وہ فیمینزم کے نظریات کی مخالفت کرچکے ہیں۔
ایک صارف نے اداکار پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ اسلام اور فیمینزم الگ الگ ہیں اور یہ ساتھ ساتھ نہیں چلتے چنانچہ اداکار کو یہ ڈبل سٹینڈر چھوڑ دینا چاہئے۔
فیروز خان نے اپنے جواب میں لکھا کہ مذہب اسلام نے مردوں اور عورتوں دونوں کو فضیلت اور درجہ دیا ہے اور فیمینزم اسلام کے ساتھ چل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکثر مذہبی باتوں کی تشہیر کرتے نظر آتے ہیں اور انہوں نے اس سے قبل کبھی فیمینزم کو سپورٹ نہیں کیا۔