یاسر حسین کا صبا قمر کو ڈراموں کے بجائے صرف فلموں میں کام کرنے کا مشورہ

Published On 02 August,2023 03:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار یاسر حسین نے کہا ہے اداکارہ صبا قمر کو ڈراموں کے بجائے صرف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے چاہئیں۔

اداکار یاسر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صبا قمر کو ڈراموں میں اداکاری نہیں کرنی چاہیے، وہ صرف فلموں اور ویب سیریز کیلئے کام کریں، مجھے لگتا ہے کہ صبا قمر جیسی اداکارہ پھر پاکستان کو ملے یا نہ ملے، اس لیے انہیں ڈراموں کے بجائے صرف فلموں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

اداکار نے شہریار منور کو مشورہ دیا کہ وہ بھی سوچ سمجھ کر اچھے کردار ادا کریں، انہیں صرف ہیروز کے کرداروں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے، وہ دوسرے کرداروں میں بھی نظر آنے چاہئیں۔

اسی طرح یاسر حسین نے زارا نور عباس کو بھی مشورہ دیا کہ وہ سوچ سمجھ کر کرداروں کا انتخاب کریں، انہیں بھی اتنے زیادہ ڈرامے نہیں کرنے چاہئیں۔