ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان اور اداکارہ کاجول کی دوستی سے ہر عام و خاص واقف ہے لیکن کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے بہترین دوست شاہ رخ خان کی ایک بات باکل ناپسند اور بیک وقت وہ پسند بھی ہے۔
اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی ایک عادت بالکل نہیں پسند اور وہ یہ ہے کہ انہیں سیٹ پر موجود ہر فرد کے ڈائیلاگ یاد ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا ایک 57 سالہ شخص کیسے سین میں موجود تمام افراد کے ڈائیلاگ یاد کرسکتا ہے، پھر چاہے وہ سین 3 صفحات پر مشتمل ہو، لیکن مجھے شاہ رخ کی یہ عادت اتنی ہی پسند بھی ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ شارخ خان سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں نہیں رہتیں کیونکہ اگر وہ ایسا کرنے لگ جائیں تو یقیناً شاہ رخ خان بھی تنگ آجائیں گے لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر کبھی صبح کے 3 بجے بھی انہیں فون کروں تو وہ میری کال کا جواب ضرور دیں گے۔