بالی وڈ کے معروف آرٹ ڈائریکٹر نے خودکشی کرلی

Published On 02 August,2023 04:51 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ فلموں کے معروف آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی نے خودکشی کرلی، اسٹوڈیو میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق بالی وڈ کے مایا ناز آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی ، مہاراشٹرا میں اپنے اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے، کہا جارہا ہے کہ ان کی کمپنی ڈھائی کروڑ سے زائد کی مقروض تھی، مالی مشکلات کے سبب ان کی کمپنی دیوالیہ ہوگئی تھی۔

نتن دیسائی کی لاش آج صبح ان کے اسٹوڈیو این ڈی اسٹوڈیو کے احاطے سے ملی۔ پولیس کو شک ہے کہ ان کی موت خودکشی سے ہوئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے علی الصبح ساڑھے چار بجے کے قریب خودکشی کی۔

نتن کے 20 سالہ کیئریر میں انہوں نے بے شمار ہندی فلموں کی آرٹ ڈائریکشن کے فرائض انجام دیئے، انہوں نے مشہور فلموں میں منا بھائی ایم بی بی ایس ، لگے رہو منا بھائی ، لگان ، جودھا اکبر اور دیوداس سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔