ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مذہبی عقائد یا لباس کے انتخاب جیسے معاملات پر لوگوں کی تنقید کی پرواہ نہیں کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ کام کے حوالے سے تنقید کو سراہتی ہیں لیکن وہ اپنے ذاتی معاملات پر دوسروں کے تبصروں کی پرواہ نہیں کرتی ہیں۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ان خصوصیات کے ساتھ پروان چڑھی ہوں جو بہت فطری، بہت موروثی اور بہت اندرونی تھیں اور چونکہ وہ میرے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اس لیے میں اپنے بارے میں دوسرے لوگوں کی رائے سے پریشان نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جب میرے کام کی بات آتی ہے تو میں یقینی طور پر کسی بھی قسم کی تنقید پسند کرتی ہوں، میں لوگوں کے لیے کام کرتی ہوں اور اگر وہ میرا کام پسند نہیں کرتے ہیں تو یہ دیکھنا میرے لیے ضروری ہے کہ میں ان کے لئے کیا بہتر کر سکتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر میری ذاتی کسی بھی چیز پر کوئی رائے دے، چاہے وہ میرے مذہبی عقائد ہوں یا میرے لباس کا انتخاب ، تو مجھے اس بارے اس کی رائے کوئی پرواہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں، انہوں نے اداکار سوشانت راجپوت سنگھ کے ساتھ فلم ’ کیدارناتھ ‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جبکہ ان کے بھائی ابراہیم علی خان بھی جلد ہی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں۔