معروف اداکار شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی ہوگئے

Published On 05 August,2023 03:08 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ڈائریکٹر شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کئے گئے ایک پیغام میں معروف اداکار نے بتایا کہ آج ایک بڑے کار حادثے میں بچ گیا لیکن ایک دانت ٹوٹ گیا اور بہت خون نکلا۔

شمعون عباسی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں صرف دعاؤں کی ضرورت ہے۔

اداکار کے پیغام کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔